Skip Navigation
The Endowment for Human Development
The Endowment for Human Development
Improving lifelong health one pregnancy at a time.
Donate Now Get Free Videos

Multilingual Illustrated DVD [Tutorial]

The Biology of Prenatal Development




ماقبل ولادت نشونماکا حیاتاتی عمل

.اردو [Urdu]


National Geographic Society This program is distributed in the U.S. and Canada by National Geographic and EHD. [learn more]

Choose Language:
Download English PDF  Download Spanish PDF  Download French PDF  What is PDF?
 

Chapter 1   Introduction

‏وہ نامیاتی عمل جس سے ایک خلیے والا انسانی جفتہ ‏1000 - کھرب خلیوں والابالغ بن جاتا ہے شاید ‏قدرت کا سب سے بڑاکرشمہ ہے۔

‏اب محققین جانتے ہیں کہ بالغ جسم کے ذریعہ انجام ‏پذیرمعمول کے بہت سے افعال ‏کا تعین اکثر پیدائش سے بہت پہلے ‏حمل کےدوران ہوتا ہے۔

‏پیدائش سے قبل کا ارتقائی وقفہ ‏بلحاظ صعود تیاری کا وقفہ سمجھاجاتا ہے ‏جس کے دوران نموپذیر انسان ‏کئی صورتیں اختیار کرتا ہے، ‏اور بہت سے ہنر کی مشق کرتا ہے، جو ‏پیدائس کے بعد بقا کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

Chapter 2   Terminology

‏انسانوں میں حمل کا دورانیہ عموما 38 ہفتوں ‏کا ہوتا ہےجس کی پیمائش باروری، ‏یا استقرارحمل کے وقت سے، ولادت تک ہوتی ہے۔

‏باروری کے پہلے 8 ہفتوں کے دوران، ‏نموپذیر انسان مضغہ کہلاتا ہے، ‏یعنی "نموکے عمل سے گذر رہا ہونا"۔ ‏یہ وقت، دور مضغہ کہلااتا ہے، ‏جوزیادہ تر جسمانی نظاموں کی ‏تشکیل کا ایک مرحلہ ہے۔

‏8 ہفتے سے وضع حمل تک، ‏"نموپذیرانسان جنین کہلاتا ہے۔" ‏یعنی "نازائیدہ بچہ۔" ‏اس وقت کے دوران، جسے جنینی دورکہا جاتا ہے، ‏جسم بڑھ جاتا ہے اور اس کے نظام کام کرنے لگتے ہیں۔

‏اس پروگرام میں مضغہ اور جنین کی عمروں ‏کا تعین باروری کے وقت سے ہوا ہے۔


Add a Comment

Your Name: Log In 3rd-party login: Facebook     Google     Yahoo

Comment: