Skip Navigation
The Endowment for Human Development
The Endowment for Human Development
Improving lifelong health one pregnancy at a time.
Donate Now Get Free Videos

Multilingual Illustrated DVD [Tutorial]

The Biology of Prenatal Development




ماقبل ولادت نشونماکا حیاتاتی عمل

.اردو [Urdu]


National Geographic Society This program is distributed in the U.S. and Canada by National Geographic and EHD. [learn more]

Choose Language:
Download English PDF  Download Spanish PDF  Download French PDF  What is PDF?
 

The Fetal Period (8 Weeks through Birth)

Chapter 37   9 Weeks: Swallows, Sighs, and Stretches

‏جنینی دور پیدائش کے وقت تک برقرار رہتا ہے۔

‏9 ہفتوں میں، انگوٹھا چوسنے کا عمل شروع ہوتا ہے ‏اور جنین جنینی مائع کو نگل سکتا ہے۔

‏جنین کسی چیز کو پکڑ سکتا ہے، ‏سر کو آگے پیچھے حرکت دے سکتا ہے، ‏جبڑوں کو کھولتا بند کرتا ہے، زبان کوحرکت دیتا، ہلکی آوازنکالتا اور بدن پھیلاتا ہے۔

‏اعصابی حساسے جو چہرے، ہتھیلیوں، ‏اور تلووں میں ہوتے ہیں ہلکے لمس کو محسوس کرسکتے ہیں۔

‏"تلووں میں ہلکے لمس کے ردعمل میں،" ‏جنین سرین اور گھٹوں کو بل دے گا اور پیر کی انگلیلوں کو موڑ سکتا ہے۔

‏اب انکھوں کے پپوٹے پوری طرح بند ہوجاتے ہیں۔

‏نرخرے میں، صوتی اعضاء کا ظہور ‏آلہ آواز کے نمو کے آغاز کا اشارہ ہے۔

‏مادہ جنین میں، رحم قابل شناخت ہوتا ہے ‏اور خام تولیدی خلیے، جنہیں بیض کیسہ کہتے ہیں، ‏رحم میں نظر آتے ہیں۔

‏بیرونی نظام تناسل میں فرق نمایاں ہونے لگتا ہے ‏کہ وہ زنانہ ہے یا مردانہ ۔

Chapter 38   10 Weeks: Rolls Eyes and Yawns, Fingernails & Fingerprints

‏9 اور 10 ہفتوں کے درمیان تیز رفتار نمو سے ‏جسم کے وزن میں ٪75 سے زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

‏10 ہفتے میں، پپوٹوں کے اوپر لمس سے ‏اندر آنکھیں حرکت کرتی ہیں۔

‏جنین جماہی لیتے ہیں اور اکثر منہ کھولتے بند کرتے ہیں۔

‏زیادہ تر جنین دایاں انگوٹھا چوستے ہیں۔

‏نال کے اندر موجود آنت کے حصے ‏جوف شکم میں واپس آنے لگتے ہیں۔

‏زیادہ ترہڈیوں میں تشکیل کاعمل جاری رہتا ہے۔

‏ہاتھوں اورپیروں کے ناخنوں کا نمو کا آغاز۔

‏باروری کے 10 ہفتوں بعد انگلیوں کے مخصوص نشان نمایاں۔ ‏شناخت کے لئے زندگی بھر اس نقش کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Chapter 39   11 Weeks: Absorbs Glucose and Water

‏11 ہفتے بعد ‏ناک اور ہونٹ پوری طرح بن جاتے ہیں۔ ‏جسم کے دیگر حصوں کی طرح، ‏ان کی شباہت میں انسانی دور حیات کے ‏ہر مرحلے میں تبدیلی آئے گی۔

‏آنتیں اس شکر اور پانی کوجذ ب کرنے لگتی ہیں ‏جو جنین کے ذریعہ نگلے جاتے ہیں۔

‏جنس کا تعین ‏باروری کے وقت ہوتا ہے، ‏اب بیرونی اعضائے تولید میں ‏تمیز کیا جاسکتا ہے کہ ‏وہ مردانہ ہے یازنانہ ۔

Chapter 40   3 to 4 Months (12 to 16 Weeks): Taste Buds, Jaw Motion, Rooting Reflex, Quickening

‏11 اور 12 ہفتوں کے درمیان ‏جنین کے وزن میں ٪60 کا اضافہ ہوتا ہے۔

‏بارہ ہفتوں میں حمل کے پہلے تین ماہ، ‏یا سہ ماہی، کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

‏اب منہ کے اندر ذائقے کی مخصوص کلیاں پھیل جاتی ہیں۔
‏پیدائش کے وقت، ذائقے کی کلیاں صرف ‏زبان اور تالو پر ہی برقرار رہتی ہیں۔

‏پہلے پہل 12 ہفتوں میں آنتوں کی حرکت ‏شروع ہوکر 6 ہفتوں تک جاری رہتی ہے۔

‏جنین اور نوزائیدہ قولون کے ذریعہ پہلی بار خارج ‏کئے گئےمادے کو میکونیم کہا جاتا ہے۔ ‏یہ بنتا ہے ‏ہاضمہ سے متعلق خامروں، ‏پروٹین، اور ان مردہ خلیوں سے ‏جو نظام ہاضمہ سے خارج ہوتے ہیں۔

‏12 ہفتوں میں اوپری بدن کی لمبائی ‏لگ بھگ جسم کے حتمی جسامت تک پہنچ جاتی ہے۔ ‏بدن کے نچلے حصے کو اپنا تناسب ‏حاصل کرنے میں نسبتا زیادہ وقت لگتا ہے۔

‏پشت اور سرکے اوپری حصے کے علاوہ، ‏اب جنین کا پورا جسم ہلکے لمس پر ردعمل کرتا ہے۔

‏جنس پر مبنی نامیاتی فرق ‏پہلی بار سامنے آتے ہیں۔ ‏مثلا، مادہ جنین کے جبڑوں کی حرکت ‏نر سے زیادہ ہوتی ہے۔

‏پہلے نظر آنے والے معکوس درعمل کے برعکس، ‏اب منہ کے قریب تحریک سے ‏محرک کی جانب مڑنے اور منہ کھولنے کا ردعمل ہوتا ہے۔ ‏اس ردعمل کو "اساسی ردعمل" کہا جاتا ہے ‏اور یہ پیدائش کے بعد بھی برقرار رہتا ہے، ‏جو نومولود کو دودھ پیتے وقت ‏ماں کے پستان کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔

‏چہرہ پختگی حاصل کرتا رہتا ہے ‏گالوں کو بھرنے کے لئے چربی جمع ہوتی ہے ‏اور دانت کا نمو شروع ہوجاتا ہے۔

‏15 ہفتوں میں خون بنانے والے ساق خلیے ‏بن جاتے ہیں اور ہڈی کے گودے میں اپنی تعداد بڑھاتے ہیں۔ ‏خون کے زیادہ تر خلیوں کی تشکیل یہیں ہوتی ہے۔

‏اگرچہ 6 - ہفتوں کے مضغے میں حرکت شروع ہوجاتی ہے، ‏تاہم حاملہ عورت کو سب سے پہلے ‏14 سے18 ہفتوں کے درمیان حرکت محسوس ہوتی ہے ‏روایتی طورپر،اس عمل کوسرعت پذیری کہتے ہیں۔

Chapter 41   4 to 5 Months (16 to 20 Weeks): Stress Response, Vernix Caseosa, Circadian Rhythms

‏16 ہفتوں میں، ایسے طریقے، جس میں جنین کے ‏شکم میں سوئی ڈالنے کا عمل شامل ہے، ‏ کے تئیںجسمانی ردعمل سے ‏کچھ ہارمون جیسے ‏نوریڈ ر نلین، ‏یا نوریپینیفرین، جاری ہوتا ہے۔ ‏نومولود اور بالغوں میں تحریکی اعمال ‏کے تئیں یکساں ردعمل ہوتا ہے۔

‏اب نظام تنفس کی، ‏شعبی نالیاں مکمل ہونے لگتی ہیں ۔

‏اب ایک سفید محافظ مادہ، ‏جسے ورنیکس کیسوسا کہتے ہیں، ‏جنین کو ڈھک لیتا ہے۔ ‏ورنیکس جنینی سیال کے ‏اشتعال انگیز اثرات سے ‏جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

‏19 ہفتے سے جنینی حرکات، اعمال تنفس، ‏اوردل کی دھڑکن معمول کے مطابق ہونےلگتی ہیں ‏جسے یومیہ تبدیلیاں کہتے ہیں۔

Chapter 42   5 to 6 Months (20 to 24 Weeks): Responds to Sound; Hair and Skin; Age of Viability

‏20 ہفتوں میں حلزونیہ، ‏جو سمعی عضو ہے، ‏بلوغت کو پہنچ جاتا ہے ‏جو پوری طرح ترقی یافتہ ‏اندرونی کان میں ہوتا ہے۔ ‏اب سے، ‏جنین مختلف قسم کی آوازوں کے تئیں ‏ردعمل ظاہر کرے گا۔

‏کھوپڑی پر بال اگنے لگتے ہیں۔

‏جلد کی تمام پرتيں اور سانچے بشمول، ‏بالوں کے غدود اور غدوں کے موجود ہوتے ہیں۔

‏باروری کے 21 سے 22 ہفتوں میں، ‏پھیپھڑوں میں کچھ حد تک سانس لینے کی صلاحیت آجاتی ہے۔ ‏اسے زیست پذیری کی عمر مانا جاتا ہے ‏کیونکہ کچھ جنین کے لئے حمل سے باہر ‏زندہ رہنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ‏طویل وقفے تک طبی امداد جاری رکھنے سے ‏وقت سے پہلے پیدا ہوئے بچوں کی ‏زندگی بچانا ممکن ہے۔

Chapter 43   6 to 7 Months (24 to 28 Weeks): Blink-Startle; Pupils Respond to Light; Smell and Taste

‏24 ہفتوں میں پپوٹے پھر کھل جاتے ہیں ‏اور جنین پلکیں جھپکانے لگتا ہے۔ ‏اچانک تیز شور کے تئیں یہ ردعمل ‏خاص طور پر مادہ جنین میں زیادہ جلد نظر آتا ہے۔

‏بہت سارے محققین کا خیال ہے کہ تیز شور سے ‏جنین کی صحت پر برا اثر پڑسکتا ہے۔ ‏فوری اثرات میں ‏طویل وقفے کیلئے دل کی رفتار میں اضافہ، ‏جینیاتی سیال کا زیادہ نگلا جانا، اور برتاؤ میں یک لخت تبدیلی شامل ہیں۔ ‏طویل مدتی ممکنہ اثرات میں سمعی قوت ختم ہونا شامل ہے۔

‏جنین کے شرح تفنس میں ‏فی منٹ 44 آمد و رفت تک کا اضافہ ممکن ہے۔

‏حمل کے تیسرے سہ ماہی کے دوران، ‏دماغ کی تیزنمومیں جنین کی توانائی کا ٪50 حصہ ‏استعمال ہوتا ہے۔ ‏دماغ کا وزن 400 سے ٪500 تک بڑھ جاتا ہے۔

‏26 ہفتوں میں آنکھ میں آنسو پیدا ہونے لگتا ہے۔

‏27 ہفتوں میں پتلیاں روشنی پر ردعمل کرتی ہیں۔ ‏یہ ردعمل روشنی کی اس مقدار کا تعین کرتی ہے ‏جو پوری زندگی پردہ بصارت تک پہنچے گی۔

‏سونگھنے کی قوت والی تمام حسیں ‏بیدار ہوجاتی ہیں۔ ‏قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے مطالعے ‏سے پتہ چلتا ہے کہ بو محسوس کی صلاحیت ‏باروری کے 26 ہفتوں بعد پیدا ہوجاتی ہے۔

‏جنینی مائع میں میٹھی چیز ڈالنے پر ‏جنین کی حرکت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ‏اس کے برعکس، کڑوا مائع ڈالنے پر ‏جنین کی حرکت میں کمی ہوجاتی ہے۔ ‏اکثر چہرےکا بگڑا انداز بھی نظر آتا ہے۔

‏جنین پیروں کے قدم اٹھانے جیسی حرکات ‏یعنی ٹہلنے کی طرح، قلابازی کرتے ہیں۔

‏بچے میں جھریاں کم ہونے لگتی ہیں ‏کیونکہ جلد کے نیچے اضافی چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ ‏چربی جسم کی حرارت کو برقرار رکھنے اور ‏پیدائش کے بعد توانائی کے حصول میں مدد کرتا ہے۔

Chapter 44   7 to 8 Months (28 to 32 Weeks): Sound Discrimination, Behavioral States

‏28 ہفتوں میں جنین ‏تیز اور مدھم آواز میں تمیز کرسکتے ہیں۔

‏30 ہفتوں میں، تنفسی حرکات بڑھ جاتی ہیں ‏اوراوسط جنین میں کل وقت کے 30 سے ٪40 حصے میں ہوتی ہے۔

‏حمل کے آخری 4 ماہ میں، ‏جنین وقفے وقفے پر مربوط حرکات کرتا ہے ‏جو آرام کے وقفے کے ساتھ ہوتا ہے۔ ‏اس طرح کے رویے سے ‏مرکزی اعصابی نظام کے ‏پیچیدہ نمو کا پتہ چلتا ہے۔

Chapter 45   8 to 9 Months (32 to 36 Weeks): Alveoli Formation, Firm Grasp, Taste Preferences

‏لگ بھگ 32 ہفتوں میں، ‏پھیپھڑوں میں خانے، ‏یا ہوا کی "تھیلیوں" والے خلیے ‏پیدا ہونے لگتےہیں۔ ‏ان کی تشکیل کاعمل ولادت کے 8 سال بعد تک جاری رہتا ہے۔

‏35 ہفتے میں جنین کے ہاتھوں کی پکڑ مضبوط ہوجاتی ہے۔

‏مختلف چیزوں کے تئیں جنین کا برتاؤ ‏ولادت کے بعد بو کے تئیں ترجیح کو متاثر کرتا ہے۔ ‏مثلا ایسے جنین جس کی ماں سونف کھاتی ہے، ‏اسے اس کے ذائقے کا جوہر ملتا ہے، ‏وہ ولادت کے بعد سونف کو ترجیح دیگا/گی۔ ‏رحم میں اسے نہ پانے والے نومولودوں کو یہی سونف ناپسند ہوتا ہے۔

Chapter 46   9 Months to Birth (36 Weeks through Birth)

‏جنین جسمانی اعمال شروع کرکے ‏کافی مقدار میں اسٹروجن نامی ہارمون خارج کرتا ہے ‏اور اس طرح جنین سے نومولود میں تبدیلی کا آغاز ہوتا ہے۔

‏دوران زچگی رحم میں زبردست سکڑاؤ ہوتا ہے، ‏جس کے نتیجے میں بچے کی ولادت ہوتی ہے۔

‏باروری سے پیدائش اور اس کے بعد، ‏انسانی نمومتحرک، لگاتاراور پیچیدہ ہوتی ہے۔ ‏اس دلچسپ عمل سے متعلق نئی دریافتوں سے ‏دورحیات کی صحت پر جینیاتی نمو کے ‏گہرے اثرات کا پتہ چلتا ہے۔

‏جیسے جیسےابتدائی انسانی نمو سے متعلق ہماری معلومات بڑھے گی، ‏پیدائش سے پہلے اور بعد کی صحت میں بہتری ‏لانے کی ہماری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔


Add a Comment

Your Name: Log In 3rd-party login: Facebook     Google     Yahoo

Comment: